ابنا: پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدرمقام میران شاہ میں قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا ہے جسکے دوران انہوں نے ملالہ یوسفزی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاہم اعلان کیا ہے کہ اس واقعے کو بہانہ بناکر شمالی وزیرستان پر حملے کی تیاری ہورہی ہے – اس موقع پر قبائلی عمائدین نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کیا گیا تو وہ افغانستان ہجرت کریں گے – ان کا کہنا تھا کہ حکومت امریکی ڈرون حملوں کو رکوانے کے بجائے شمالی وزیرستان میں آپریشن کی تیاری کررہی ہے -
.....
/169